افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کا قیام: پاکستان اور چین کا تبادلہ خیال

افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کا قیام: پاکستان اور چین کا تبادلہ خیال

کابل: افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر پاکستان اور چین نے تبادلہ خیال کیا ہے۔

اشرف غنی کو گرفتار کرائیں، لوٹی ہوئی دولت واپس دلوائیں: انٹرپول سے اپیل

ہم نیوز کے مطابق یہ تبادلہ خیال کابل میں متعین پاکستانی سفیر منصور احمد خان اور چین کے سفیر وانگ یو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے اس ملاقات کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں دی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پاکستانی اور چینی سفرا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے لیے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

حکومت سازی: طالبان کی حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سےمشاورت

ٹوئٹر پیغام کے مطابق منصور احمد خان کی اپنے چینی ہم منصب وانگ یو سے ہونے والی بات چیت میں پاکستان، چین اور افغانستان سمیت بین الاقوامی برادری کے درمیان قریبی تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں