افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ہرممکن مدد کرے گا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اففانستان کی8رکنی اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں افغان سیاسی رہنماؤں پر مشتمل 8 رکنی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ وفد کی سربراہی صلاح الدین ربانی نے کی۔

وفد میں صلاح الدین ربانی،محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم خلیلی،احمد ضیاء مسعود، استاد محمد محقق، احمد ولی مسعود، عبدالطیف پدرام اور خالد نور شامل تھے۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں، عمران خان

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے امن و خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔افغانستان میں امن و استحکام خطے کے امن و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

افغان وفد نے پاک آرمی کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے افغان امن، استحکام، سماجی و معاشی ترقی کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا۔ افغان امور میں پیشرفت کے تناظر میں بھی وفد نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں