ورلڈ کپ:کھلاڑی پر جوش، ٹیم متحد، اچھی کارکردگی دکھائیں گے، بابر اعظم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم متحد نظر آئے گی۔

آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ،  متحدہ عرب امارات  ہمارے لیے ہوم کنڈیشن ہوگی،ہم نے یو اے ای میں کافی کرکٹ کھیل رکھی ہے۔وہاں کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

بابر اعظم نے کہا کہ  پاکستانی کھلاڑی ورلڈکپ میں پرفارم کرنے کے لیے پرجوش ہیں، ورلڈکپ میں جب بھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو اس کو نوٹس کیا جاتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  وہ بطور کپتان کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں، ملک کے لیے کھیلنا اور پھر کپتانی ملنا بہت فخر کی بات ہے۔


متعلقہ خبریں