وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا افغان معاملے پر رابطہ ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ہم منصب کو افغان صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے افغان مسئلے کے سیاسی حل  پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، افغانستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرے: ترجمان طالبان

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے امریکہ اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔


متعلقہ خبریں