طالبان کو بتادیا: امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، انتھونی بلنکن

پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات اور پائیدار اقتصادی بحالی کا کام جاری رکھے، انتھونی بلنکن

واشنگٹن: امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان کو بتادیا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

طالبان کنٹرول سنبھال لیں تو ہمارے سفارتخانے کو نشانہ نہ بنائیں، امریکی کوشش

ہم نیوز کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ کابل میں موجود سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انتھونی بلنکن نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان میں رہنے میں اب امریکہ کا کوئی مفاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں موجود سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

طالبان کابل میں داخل، علی احمد جلالی عبوری حکومت کے سربراہ ہوں گے

امریکہ کے مؤقر اخبار نیویارک ٹائمز نے دو دن قبل خبر دی تھی کہ امریکہ نے طالبان سے یہ یقین دہانی حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے کہ اگر طالبان کابل کا کنٹرول سنبھال لیتے ہیں تو وہاں موجود امریکی سفارتخانے کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

اشرف غنی مستعفی، افغانستان سے فرار

نیویارک ٹائمز نے بتایا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ممتاز امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد کی قیادت میں کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں