ملائیشیا کے وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ


ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کا حکمران اتحاد اپنی عددی اکثریت کھو بیٹھا ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم محی الدین یاسین کل استعفی دیں گے۔

دوسری جانب ملائیشیا کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ غیریقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

محی الدین یاسین کا 17 ماہ پر محیط دورے اقتدار اس وقت ختم ہو رہا ہے جب ملائیشیا کو معاشی بدحالی اور کورونا کی بگڑی صورتحال کا سامنا ہے۔

اگلی حکومت کسی کی ہو گی یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا، یہ ملائشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ پر منحصر ہے کہ وہ وبا کے دوران انتخابات کا اعلان کرتے ہیں یا کوئی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔

ملائیشیا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت کے وزیر محمد ریڈزوان ایم ڈی یوسف نے بتایا ہے کہ محی الدین پیر کو بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کل ، کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس ہوگا۔ اس کے بعد ، وہ اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے۔


متعلقہ خبریں