گوگل کا گھر سے کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ


گوگل نے گھر سے کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کے ملازمین نے یہ پیشکش قبول کر لی ہے جس کے تحت گوگل ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی کے بدلے مستقل طور پرگھر سے کام کریں گے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ امریکہ کے سستے شہروں میں رہنے والے ملازمین کو تنخواہوں میں کٹوتی کے بدلے مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فیس بک، ٹوئٹر نے بھی سستے علاقوں میں سکونت اختیار کرنے والے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی شرط پر تنخواہوں میں کٹوتی کی ہے۔

گوگل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے معاوضے کے پیکیج ہمیشہ ملازمین کے مقام رہائش کے لحاظ سے متعین کیے جاتے ہیں ، اور ہم ہمیشہ مقامی مارکیٹ میں سب سے زیادہ تنخواہیں دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں