چمن بارڈر: باب دوستی چھٹے روز بھی بند


چمن: پاک افغان بارڈر باب دوستی آج بھی ہرقسم کی آمد ورفت کے لیے بند ہے۔ باب دوستی کی بندش کو چھ روز گزر چکے ہیں۔

پاکستان کے طالبان کیساتھ مذاکرات کامیاب، چمن بارڈر کھولنےکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کی بندش سے تمام تجارتی سرگرمیاں بند ہیں اور پیدل آمد و رفت بھی معطل ہے۔

لیویز حکام کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ باب دوستی کی بندش سے سرحد کے دونوں اطراف بڑی تعداد میں پاکستانی اورافغان شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

چمن کے ڈپٹی کمشنر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ باب دوستی کو جلد کھولنے کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

چمن بارڈر: پیدل چلنے والوں کے لیے کھول دیا گیا

ڈپٹی کمشنر چمن نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ باب دوستی کو افغانستان کی جانب سے نئی شیڈو انتظامیہ نے گزشتہ جمعہ کے دن بند کیا تھا۔


متعلقہ خبریں