پاکستان میں کرکٹ و ہاکی کے علاوہ دیگر خواتین کھلاڑی بجٹ سے محروم


لاہور: پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے علاوہ کسی بھی کھیل میں خواتین کھلاڑیوں کے لئے بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کل بجٹ 700 کروڑ ہے جب کہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے 22 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مرد کھلاڑیوں کی اے کیٹیگری کے لیے ماہانہ پانچ لاکھ اورخواتین کے لیے ایک لاکھ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے مرودں کوایک سال میں بیرون ملک کے دس دورے اور خواتین کے لیے دو دورے مقرر ہیں۔

کرکٹ میں مردوں کے گریڈ دو کے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم پانچ لاکھ جب کہ خواتین کے گریڈ ایک کی انعامی رقم ایک لاکھ روپے ہے۔

پا کستان ہاکی فیڈریشن کا کل بجٹ 65 کروڑ ہے۔ مرد کھلاڑیوں کے سالانہ آٹھ اور خواتین کے دو ہاکی ایونٹ ہوتے ہیں۔

مرد ہاکی کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹورز پر 17 ہزار تین سو روپے کا ڈیلی الاونس دیا جاتا ہے جب کہ خواتین کھلاڑیوں کو چار ہزار روپے کا ڈیلی الاونس ملتا ہے۔

مردوں کے ہاکی ایونٹ میں کل انعامات 20 سے 25 لاکھ روپے اور ویمنز ہاکی ایونٹ کے لیے دو سے تین لاکھ کے انعامات دیے جاتے ہیں۔

ٹینس میں خواتین اور مردوں کے ایونٹس کی تعداد برابر ہے۔ مرد کھلاڑیوں میں ایونٹ کے ونر کو ایک لاکھ اور ویمن ونر کو صرف 35 ہزار دیے جاتے ہیں۔

کبڈی سپرلیگ میں ہر پہلوان کو دس روز کا ڈیڑھ لاکھ اور خواتین کو ایک روز کی اجرت صرف دلاسہ ملا۔


متعلقہ خبریں