یو اے ای جانے والوں کیلئے خوشخبری، اب ریپڈ ٹیسٹ ائیرپورٹ پر ہو گا


پاکستانی مسافروں کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  نے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی گائیڈ لائن کے بعد اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس ہوا جس میں یو اے ای جانے والے مسافروں کیلئے ٹیسٹنگ پروٹوکول طے کئے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے کاونٹرز بنائے گی۔ مستند لیبارٹریز کے کاونٹرز ایئرلائنز کی مشاورت کے ساتھ بنائے جائیں گے۔

ایئرپورٹ منیجرز بین الاقوامی روانگی لاونج میں لیب کاونٹرز کیلئے جگہ کی نشاندہی کریں گے۔ ٹیسٹ کے دوران سماجی فاصلہ، کورونا ایس او پیز اور مسافروں کا رش نہ ہونا یقینی بنائیں گے۔

یو اے ای: فجیرہ کے قریب بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گیا؟

این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے اور اے این ایف امیگریشن کاونٹرز پر اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کریں جب کہ مسافروں کی ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے بعد بورڈنگ کو مقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق یو اے ای کیلئے پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل کی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہو گی۔  پی سی آر ٹیسٹ یو اے ای کی منظور شدہ لیبارٹری سے کرانا ہوگا، یو اے ای پرواز روانگی سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر منفی ٹیسٹ بھی لازمی ہو گا۔


متعلقہ خبریں