پنجاب کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم


لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے دعویٰ کہا ہے کہ سال رواں کے اختتام تک 8 ملین سے زائد افراد کو پینے کا صاف پانی میسر آجائے گا۔

پاکستان: 29 بڑے شہروں کا 62 فیصد پانی مضر صحت قرار

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب نے یہ بات وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر قانون، معاون خصوصی شہبا زگل اور وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو پیٹرن انچیف آب پاک اتھارٹی چودھری محمد سرور نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں آب پاک کے 1500 منصوبوں پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

کے پی: بچے آلودہ ٹینکوں کا پانی پینے پر مجبور

گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے بتایا کہ پنجاب میں فلاحی تنظمیون کے ساتھ مل کر بھی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایت کی کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صـاف پانی فراہم کرنے کے لیے اقدمات کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سندھ: 26 ہزار سے زائد سرکاری اسکولوں میں پینے کا پانی میسر نہیں، رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے کیے جانیوالے اقدامات کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں