اسلام آباد ائیرپورٹ کےنظام نکاسی آب کی خامیاں بے نقاب


 آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ  میں پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف کیا گیا۔

رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم 7کروڑ 20لاکھ روپے میں خریداگیا۔ چھت کے لیے مناسب ڈرین ایج سسٹم کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن نہیں کیا گیا۔

گزشتہ سال 13اگست کواسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی، اسکینگ مشین ڈھانپ دی گئی

رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث  چھت ٹپکنے سے کنکورس ہال،ڈومیسٹک ارائیول ،سی آئی پی لاؤنج اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچےگری۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارش سے سیلنگ گرنے اور پانی سے متعدد انسٹالیشن کے نقصان کا تخمینہ بھی نہیں لگایا گیا۔ آڈٹ حکام نے اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کو اٹھایا  لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیارہ الٹ گیا

یاد رہے کہ  19 جولائی کو جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ہر طرف پانی جمع ہوگیا تھا۔ ائیرپورٹ کے چھتوں سے داخل ہونے والے پانی سے قیمتی املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

پانی سے امیگریشن سمیت دیگر کاؤنٹرز میں نصب کمپیوٹرز، پرنٹرز اور دیگر الیکٹرونکس آلات ناکارہ ہوگئے تھے۔ ائیرپورٹ پر موجود عملے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں