کوئٹہ میں دھماکہ:2پولیس اہلکار شہید، 12 افراد زخمی

کوئٹہ دھماکوں کے مقدمات درج

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید اور12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ دھماکہ سرینا چوک کے قریب پوا۔ دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک موٹر سائیکل کو آگ لگی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے مطابق فی الحال معلوم نہیں ہوسکا۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان کا امن خراب کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔


متعلقہ خبریں