پنجاب میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف


صوبہ پنجاب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

وائس چانسلر  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق  پنجاب میں نائجیرین ویرینٹ کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا: پاکستان میں 30 سے 40 سال عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع


متعلقہ خبریں