قومی ہیرو ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری عوام دعاگو ہے۔ سب کی نظریں اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل پر ٹک گئیں۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ آپ آج کے فائنل میں پوڈیم پوزیشن میں آئیں۔عوام ارشد ندیم کےلیے دعا گو ہے۔ کامیابی ایتھلیٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ہیرو جولین سٹار ارشد ندیم کے لئے دعا گو ہوں وہ پاکستان کے لئے اولمپک میڈل جیت کر لائے
پوری پاکستان قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے اللہ کی رضا اور نبی آخرالزمان کے صدقے وہ کامیاب ہوگاانشاءاللہ
اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کا حامی و ناصر ہو#Olympics2021
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 7, 2021
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ارشد ندیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ہیرو جیولین سٹار ارشد ندیم کے لئے دعا گو ہوں کہ وہ پاکستان کے لئے اولمپک میڈل جیت کر لائے۔ پوری پاکستان قوم ارشد ندیم کی طرف دیکھ رہی ہے۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں آگئے۔ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میاں چنوں اور گوجرانوالہ سے پاکستان کے کامیاب ایتھلیٹ سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس:ارشد ندیم ایکشن کے لیے تیار
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا، گڈ لک ارشد ندیم۔
کرکٹر وہاب ریاض اور اداکار علی ظفر نے بھی ارشد ندیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔