بھارت کو5 اگست کےتمام غیرقانونی اقدامات واپس لیناپڑیں گے،دفترخارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے دفترخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے بھارت کے 5اگست کے اقدام کومستردکردیا ہے اسے تمام غیرقانونی فیصلے واپس لینے پڑیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری نہیں جھکے۔ ہم کشمیریوں کےساتھ کھڑےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  کشمیریوں سے آزادی کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرحل ہوناچاہیے۔

بھارت نواز کشمیری بھی مودی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں۔ آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کو کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا پاکستان نے ثابت کیا کہ اسکی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ بھارت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک دبانے میں بری طرح ناکام ہوا۔


متعلقہ خبریں