معروف یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑ سے گر کر ہلاک


ڈینمارک کے معروف یوٹیوبر البرٹ ڈیرلنڈ اٹلی کی پہاڑیوں پر ویڈیو بناتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ انٹرنیٹ سٹار اٹلی کے شہر ویل گارڈینا کے 658 فٹ اونچے پہاڑ موئنٹ سیسیڈا میں ویڈیو شوٹ کر رہے تھے کہ اس دوران پاوں پھسلنے سے وہ گر پڑے۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے البرٹ کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

معروف بھارتی یوٹیوبر بھومن بام کے والدین کورونا سے ہلاک

یوٹیوبر کی والدہ نے ڈینمارک کے نیوز چینل پر بیٹے کی موت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سخت صدمے سے دوچار ہیں لیکن ہم اپنے بیٹے کی موت کی خبر سے متعلق ان کے مداحوں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں