قطری، اطالوی ایتھلیٹ ہائی جمپ فائنل میں مشترکہ چیمپئن قرار


ٹوکیو اولمپکس میں ہائی جمپ کے فائنل میں قطر اور اطلاوی ایتھلیٹ نے مشترکہ طور پر طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر کے مرتضیٰ عیسی اور اٹلی کے گیان مارکو کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔

دونوں اتھلیٹس نے دو اعشاریہ تین سات میٹر ہائی جمپ لگایا جس کے بعد اولمپک منتظمین کی پیشکش پر دونوں کھلاڑیوں نے مشترکہ اولمپک چیمپین بننے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دونوں ایتھلیٹس کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

یوسین بولٹ کا زمانہ گیا، اب مارشل جیکب دنیاکے تیز ترین انسان

خیال رہے کہ 23 جولائی کو شروع ہونے والے مقابلوں میں جاپان کا پہلا، امریکہ کا دوسرا جب کہ چین کا تیسرا نمبر ہے۔

جاپان نے مختلف کھیلوں میں اب تک 15 گولڈ، چار سلور اور چھ برونز میڈلز سمیت مجموعی طور پر 25 میڈلز حاصل کیے ہیں۔

چینی کھلاڑیوں نے اب تک مجموعی طور پر 29 میڈلز جیتے جس میں 14 سونے کے تمغے، چھ چاندی اور نو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

اڑتیس میڈلز جیتنے کے باوجود امریکہ کا دوسرا نمبر ہے، کیوں کہ اس کے گولڈ میڈلز کی تعداد جاپان سے فی الحال کم ہے۔ امریکی دستے نے اب تک 14 سونے، 14 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔

آسٹریلیا نے آٹھ اور روسی اولمپک کمیٹی نے بھی آٹھ طلائی تمغے جیت لیے ہیں اور بدستور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں