اب شہر پھیلیں گے نہیں بلکہ اوپر جائیں گے، عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب شہروں کو پھیلنے نہیں دیں گے ، شہر اوپر جائیں گے ۔

’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے شہروں  کے ماسٹر پلان نہیں ہیں ، جو بنے وہ تباہ ہو چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ راوی سٹی کا مقصد راوی کو بچانا اور نیا شہر بسانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بنڈل آئی لینڈ کا سوچا ہوا تھا لیکن سندھ حکومت بنانے نہیں دے رہی

وزیراعظم: کراچی ماسٹر پلان، کم سے کم وقت میں مرتب کرنے کی ہدایت۔

وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ کراچی کی طرح لاہور میں بھی ٹینکر مافیا آ جائے گا کیوں کہ لاہور کا انی نیچے جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں