عمران خان لاک ڈاون کے حق میں نہیں، نظر ثانی کریں: گورنر سندھ کا مراد علی شاہ سے مطالبہ


گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے لاک ڈاؤن پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کرے، بہتر تھا حکومت لاک ڈاون کے بجائے ایس او پیز پر عملدرآمد کراتی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لاک ڈاون کے حق میں نہیں رہے، اس کے حق میں وہ لوگ ہیں جو چھٹی پر امریکہ چلے جاتے ہیں۔

سندھ لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین رشوت لے کر کھلے عام شادی ہال کھولنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہمیں اپنا سمجھے تو صحیح، وفاق سندھ کے ساتھ ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو گزشتہ روز فون کر کے کہا فیکٹریاں کھلی رکھیں۔ وفاقی حکومت، وزیراعظم اور صدرمملکت آپ کے ساتھ تعاون  کیلئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں