آزاد کشمیر میں زیادہ پیسے والے وزیراعظم اور اسپیکر بنیں گے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا میں جلسوں کا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس کے پاس زیادہ پیسہ ہوگا وہی آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آزاد کشمیراسمبلی میں اپوزیشن مشترکہ اسٹریٹجی اپنائے۔

انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، کارکنان آپس کے اختلافات بھلا دیں: بلاول

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر میں منتخب ہونے والے اراکین قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور لیکشن میں پیسہ بھی چلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے جمہوری حق چھینا گیا ہے تاہم انہوں ںے کہا کہ حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی لیکن وہ دوسرے روز جلسوں میں شریک تھے۔

بلاول بھٹو اور مریم نواز اپنی ناکامی تسلیم کریں، مستعفی ہوجائیں: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آزادکشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بدترین الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کی آواز پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواران بنیں گے اور دھاندلی کو بے نقاب بھی کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت کے یہ ہتھکنڈے شارٹ ٹرم کے لیے چل سکتے ہیں لانگ ٹرم کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کو پہچان چکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے عوام جانتے ہیں کہ وزیراعظم صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ
وزیراعظم نے سندھ کے پانی کے حصے میں ایک قطرے پانی کا اضافہ نہیں کیا۔

عمران خان کشمیری سفیر بننے کے بجائے کلبھوشن کے وکیل بن گئے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے واضح طورپر کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تجویزبد نیتی پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن ریفارمز چاہتی ہے تو اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں