24گھنٹے میں 100 نیپیاں، 9 جڑواں بچوں کی ماں پریشان


مراکش: ایک، دو، تین نہیں بلکہ نو بچوں کو ایک ساتھ جنم دینے اور عالمی ریکارڈ بنانے والی خاتون نے بچوں کی پرورش کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے۔

مالی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ حلیمہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش کرتے کرتے وہ اب تھک گئی ہیں، بچوں کیلئے 100 نیپیز اور 6 لٹر دودھ ایک روز میں ہی استعمال ہوجاتا ہے۔

لیکن حیران کن طور پر تمام مشکلات کے باوجود وہ مزید بچوں کی خواہشمند ہیں۔ یہ بچے قدرت کی عطا ہیں۔ جب ان کے ہاں 9 بچوں کی ولادت ہوئی تو وہ حیران ہوگئیں کیونکہ ان کے خیال میں 7 بچوں کی پیدائش ہونا تھی۔

خاتون کے شوہر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہیں اور انہیں اوپر والے نے نو بچوں کا تحفہ دیا۔

رواں برس 5 مئی کو 25 سالہ حلیمہ نے 9 بچوں کی پیدائش کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2009 میں آٹھ بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے پاس تھا۔

ڈیلیوری سے قبل ہونے والے سکینز کے بعد ڈاکٹروں نے حلیمہ کو سات بچوں کی خبر دی تھی تاہم جب پیدائش کا وقت آیا تو وہ سات کے بجائے نو تھے۔ پیدا ہونے والے بچوں میں پانچ لڑکیاں اور چار لڑکے تھے۔

حلیمہ کا تعلق مالی سے تھا لیکن انھیں خصوصی نگہداشت کے لیے طیارے کے ذریعے مراکش لے جایا گیا تاکہ انہیں بہتر سہولیات میسر آسکیں۔


متعلقہ خبریں