دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

برطانیہ: تین ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی ہے اور اس طرح پہلے میچ میں ہونے والی شکست کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔

پہلا ٹی ٹونٹی: دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیدی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ نے جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 155 رنز بنا سکی اور شکست سے دوچار ہو گئی۔

انگلینڈ نے میچ 45 رنز سے جیت لیا ہے۔ اس طرح تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 37، بابر اعظم نے 22 اورشاداب خان نے36 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے باؤلنگ کرتے ہوئے محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور عماد وسیم نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے معین علی 36 اور کرس جارڈن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جوز بٹلر نے اپنی ٹیم کے رنز میں  59 اور لیونگ اسٹون نے 38 کا اضافہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق لیڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ کا مومینٹم برقراررکھیں گے اور آج کا میچ جیت کر سیریز جیتیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 یو اے ای میں کھیلا جائے گا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا تھا کہ انگینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوئن مورگن انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں