سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں، جوبائیڈن

فائل فوٹو


امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات دی جارہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غلط معلومات دینے والے لوگوں کو مار رہے ہیں، کورونا اب صرف غیر ویکسین شدہ افراد کے درمیان رہ گیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ فیس بک کو اپنا طرز عمل بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ایمازون نے فیس بک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیم حاصل کر لی

وائٹ ہائوس کے پریس سیکرٹری جین ساکی کا کہنا ہے کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا ادارے ان غلط معلومات کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ اور ہر کسی کو کردار ادا کرنا چاہیے کہ جو بھی معلومات دی جارہی ہیں وہ سچ پر مبنی ہوں۔

دوسری جانب فیس بک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حقائق کے برخلاف الزامات سے پریشان نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں