امریکہ کا افغان امن عمل، علاقائی تعاون کیلئے چار ملکی سفارتی فورم بنانے کا اعلان


امریکہ نے افغان امن عمل اور علاقائی تعاون کے لیے چار ملکی سفارتی فورم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان امن عمل اورعلاقائی تعاون کےلیےایک نیا سفارتی پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فورم میں امریکہ، پاکستان،افغانستان اور ازبکستان شامل ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیا سفارتی پلیٹ فارم افغان امن عمل اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کےلیےکام کرے گا اور رکن ممالک کامشترکہ اجلاس جلد ہو گا۔

اسلام آباد میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

دوسری جانب اسلام آباد میں ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے امن کانفرنس ملتوی ہونے تصدیق کر دی۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن کانفرنس 17 سے 19 جولائی تک شیڈول تھی جس کی نئی تاریخوں کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔

افغان امن کانفرنس مئی کے وسط تک ملتوی


متعلقہ خبریں