رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک ہونا چاہیے، زلفی بخاری

ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، زلفی بخاری

فوٹو: فائل


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک ہونا چاہیے ، میرا نام رپورٹ میں ہو یا نہ ہو رپورٹ پبلک کی جائے ۔

ہم نیوز کے پروگرامہم مہر بخاری کے ساتھمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت پر مجھ پر الزام لگایا گیا ، کیس کو چھوڑوں گا نہیں ، آخر تک لے کر جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں اس معاملے میں کوئی چیز چھپی نہ رہے۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کو کلین چٹ دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ معاملہ مزید تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی اور ایک سو کےقریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنا اور غیر قانونی ایوارڈ ہونا ثابت ہو گیا ہے۔ رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی۔

رنگ روڑ اسکینڈل:اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری شروع کر دی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پراجیکٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ہدایات لینے کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ہاوَسنگ سوسائیٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کی ہیں۔


متعلقہ خبریں