جنوبی افریقہ: سابق صدر کو جیل بھیجنے پر ہنگامے، 72 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ: سابق صدر کو جیل بھیجنے پر ہنگامے، 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں سابق صدر کو جیل بھیجنے پر ہنگامے پھوٹ پڑے جس میں 72 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد مظاہرین نے بیشتر شاپنگ مالز، بینک اور دفاتر لوٹ لیے۔ اس دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

جنوبی افریقہ میں جاری ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ہنگاموں کے دوران ایک شاپنگ مالز سے 10 افراد کی لاشیں ملیں۔

پولیس اور فوج نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا تاہم مظاہرین کی ایک بڑی تعداد لوٹ مار میں مصروف رہی۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک ساڑھے سات سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: شادی کی ترغیب کیلئے سرکاری ڈیٹنگ ایپ متعارف

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نے گزشتہ ہفتے خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔ سابق صدر جیکب زوما پر اپنے دور صدارت کے دوران مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا الزام ہے۔

سابق صدر نے اپنے اوپر لگنے والے الزام میں عدالت نے انہیں  15 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، سابق صدر نے اپنے اوپر لگنے والے بد عنوانی کے الزامات کی تردید کی ہے۔


متعلقہ خبریں