پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 618 ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 590 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 682 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔ بلک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 790 ٹیسٹ کئے گئے۔
مزید پڑھیں:سندھ پولیس کے 28 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 3 سو 85، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، بلوچستان میں 28 ہزار 321، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 39 لاکھ 42 ہزار 291 افراد کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراک جبکہ ایک کروڑ 59 لاکھ 41 ہزار 609 افراد کو سنکل خوراک دی جاچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار نو سو افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔