اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلحہ شخص گرفتار


اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہرسے ایک مسلحہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار شخص سے پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص ہاتھ میں پستول اٹھائے سڑک پر گھوم رہا ہے۔

مسلحہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئے۔ مسلحہ شخص کو ڈی چوک کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہرانے والے شخص کا  دماغی توازن خراب ہے۔  وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ گرفتار شخص کے پستول میں گولیاں نہیں تھیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں