کافی پیئیں، کورونا وائرس سے محفوظ رہیں

کافی پیئیں، کورونا وائرس سے محفوظ رہیں

واشنگٹن: کافی پینے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک نئی تحقیق میں طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ روزانہ کافی پینے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر 10 میں سے ایک فرد کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کورونا ویکسین کی تیسری خوراک بھی لینی پڑے گی ؟

سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ کافی میں کچھ ایسے اجزا موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرتے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے باقاعدہ استعمال سے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے سے بچا جا سکتا ہے۔ چائے اور پھل کے استعمال کو کورونا وائرس پر قابو کے لیے مددگار نہیں سمجھا جاتا۔

پروسسنگ فوڈز جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے کے استعمال سے کورونا کی زد میں آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں