عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

عیدالفطر: حکومت نے 10سے 15مئی تک چھٹیوں کا اعلان کردیا

فوٹو: ہم نیوز


پاکستان میں اس مرتبہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے سے زائد چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔

ممکنہ طور پر پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائے جانے کا امکان ہے۔ اس لحاظ سے  20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔

کلینڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے،یوں ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی ہو گی۔

عیدالاضحیٰ پر مسجد الحرام کو بند رکھنے کا فیصلہ

اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی۔

اس طرح سرکاری ملازمین کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں