چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو بیرون ملک سفر میں مشکلات کا سامنا


کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین کی ویکسین لگوالینے والے پاکستانیوں کو سعودیہ عرب، امریکہ اور انگلینڈ سمیت دیگر ممالک  کے سفر پرپابندی کا سامنا ہے۔

چینی ویکسین لگوانے والے اکثر شہریوں پر بیرون ممالک کے دروازے بند ہونے لگے ہیں۔ایسے شہری جو چائنیز وکسین لگوا چکے وہ سعودیہ، امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر کچھ ممالک کا سفر نہیں کرسکتے۔

ممبران کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ(سیاگ) کے مطابق کچھ  ممالک میں چائنیز ویکسین کے بعد شہریوں کو فائزر کی بوسٹر ڈوز لگائی گئی تاہم پاکستان میں ایسی کوئی پالیسی زیر غور نہیں ہے۔

ممبرکورونا ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے ممبرڈاکٹر جاوید حیات خان نے ہم نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں ابھی ایسی کوئی پالیسی زیر غور نہیں کیونکہ ہمارے ہاں ابھی بہت سے لوگوں کو ویکسین لگنا باقی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او اس معاملہ کو دیکھ رہا ہے اور تمام ممالک کو کہہ رہا ہے کہ تمام مصدقہ ویکسین قبول کریں۔

ممبران سیاگ کے مطابق ڈبلیو ایچ او اس معاملہ کو دیکھ رہا ہے اور جلد ہی تمام ممالک اپنی ویکسین کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی لائیں گے۔

پاکستان سے بیرون ملک جانے کے خواہاں شہریوں کو اب موڈرنا ویکسین لگائی جا رہی ہے جس کی دوسری ڈوز کے لیے کم از کم 28 دن کا وقفہ لازم قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں