کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 17 اموات

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 17 اموات اور 1517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 13 ہے اور 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 791 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 536، خیبرپختونخوا 4 ہزار 346، اسلام آباد 781، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 315 اور آزاد کشمیر میں 589 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار 155، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار 727، پنجاب 3 لاکھ 47 ہزار 180، سندھ 3 لاکھ 42 ہزار 228، بلوچستان 27 ہزار 502، آزاد کشمیر 20 ہزار 641 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 574 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں