وہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں، میں کہتا ہوں گھبراؤ اور اسے بھگاؤ: شہباز شریف



قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں، میں کہتا ہوں گھبراؤ اور اسے بھگاؤ۔

سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت اور مہنگائی کے خلاف انقلاب آنا چاہیے ۔

انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سستی بجلی بنانے کا دعویٰ کیا تھا ، آج سستی تو چھوڑیں مہنگی بجلی بھی مہیا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں عمران خان کی سیٹ اس طرح خالی ہوتی ہے جیسے غریب کی جیب ، وہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ،، میں کہتا ہوں گھبراؤ اور اسے بھگاؤ۔

شہباز شریف نے کہا کہ مالم جبہ جانا چاہتا ہوں لیکن خوف ہے کسی اور  کی کرپشن پر نیب پھر نا پکڑ لے۔

شہباز شریف بہنوئی کے انتقال کی وجہ سے ایوان میں نہیں آئے، احسن اقبال

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج کے نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان بہتر تھا، نئے پاکستان میں غریب کو 2 وقت کی روٹی نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا، وہ اضافی بجلی پیدا کر کے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کی قیادت میں بی آر ٹی بنتی تو کئی گنا بہتر ہوتی، خیبر پختون خوا کو پاکستان کا بہتر صوبہ بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں