کراچی: ممتاز اداکار انور اقبال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: ممتاز اداکار انور اقبال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی: فلم اور ڈراموں کے معروف اداکار انور اقبال کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کردی گئی۔

فاروق قیصر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ہم نیوز کے مطابق انور اقبال کی نماز جنازہ میں کراچی کے سابق ناظم ڈاکٹر فاروق ستار سمیت شوبز کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامے شمع میں نانا کی جان قمرو کے کردار سے عالمی شہرت سمیٹلنے والے انور اقبال کا صبح کراچی میں انتقال ہو گیا تھا۔ اس ڈرامے میں جاوید شیخ اور غزالہ کیفی ان کے مدمقابل تھیں۔

انور اقبال گزشتہ چند روز سے کراچی ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سوگواران میں چار بیٹیاں شامل ہیں۔ مرحوم اداکار کی اہلیہ کا بھی کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا۔

معروف اداکار انور اقبال نے متعدد ڈرامہ سیریل،  سیریز اور لانگ پلیز میں کام کیا تھا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں آخری چٹان، شاہین، خرمن، بابر، عشق پیچہ، رشتہ انجانے سے، حنا کی خوشبو، پل صراط، دوستیں جو پیار سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے چند اردو فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

ممتاز ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

انور اقبال نے اردو اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے جو ناظرین کے اذہان پر نقش ہیں۔

کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کرنے والے انور اقبال نے 1976 میں اداکاری کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ انہوں نے بلوچی زبان کی پہلی فلم بنائی تھی جس کا نام حمل و ماہ گنج تھا۔ اس فلم میں بھی انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ گزشتہ چند سالوں سے وہ شوبز سے دور تھے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے معروف فنکار انور اقبال کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ممتاز نغمہ نگار سعید گیلانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مرحوم انور اقبال نے ڈراموں میں جو یادگار کردار ادا کیے وہ ان کے مداحوں کو ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں