پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض منظور

ورلڈ بینک، پاکستان کے لیے 1ارب 10 کروڑ ڈالرز کے قرض کی منظوری مؤخر

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور کردہ 80 کروڑ ڈالر قرض کی رقم توانائی کے حصول اور صحت و تعلیم پر خرچ ہو گی۔

عالمی بینک کے مطابق آلودگی سے پاک توانائی کے منصوبوں کے لیے 40 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور سستی توانائی سے گردشی قرض کا حجم کم ہو گا اور بجلی کا ترسیلی نظام بہتر بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں، شوکت ترین


متعلقہ خبریں