حریم شاہ کی شادی: سعید غنی ،مرتضیٰ وہاب اور شہلا رضا کا ردعمل آ گیا


ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی لاعلم نکلے۔

ایک تقریب کے دوران صحافی نے سعید غنی سے سوال کیا کہ حریم شاہ نے کس ایم اپی اے سے شادی کی ہے؟

صوبائی وزیر سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرا دیئے، دونوں ہاتھ اٹھا کر دکھا دیئے، اور صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری گھڑی بھی دیکھ لیں۔

حریم شاہ شوہر کا نام کب بتائیں گی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے حریم شاہ کی شادی سے متعلق  کہا کہ ان کے ہاتھ بلکل صاف ہیں۔

جب کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے شادی کو ایک ذاتی معاملہ قرار دے کر تبصرہ کرنے سے منع کر دیا۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کر لی

خیال رہے کہ حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شادی سندھ کے ایک رکن صوبائی اسمبلی سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کو راضی کر لیں گے تب میں ان کا نام بتاوں گی۔

دوسری جاںب حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات اسکردو کی محبت میں گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ایک لڑکے اور لڑکے کا ہاتھ نظر آ رہا ہے اور انہوں نے اپنی انگلیوں میں انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ نے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔


متعلقہ خبریں