دنيا کے دوسرے سب سے بڑے ڈيم نے کام شروع کر دیا


پانی سے بجلی پيدا کرنے والے دنيا کے دوسرے سب سے بڑے ڈيم نے آج سے کام شروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی چين ميں آج اس وسيع تر پلانٹ کے دو ابتدائی يونٹس کو چلایا گيا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دريائے جنشا پر قائم بايہٹن ڈيم ميں سولہ يونٹ ہيں، جو ايک ملين ميگا ٹن فی يونٹ بجلی پيدا کرنے کی صلاحت رکھتے ہيں۔

چين بجلی کے حصول کے ليے کوئلے پر دارومدار کی وجہ سے تنقيد کی زد میں رہتا ہے مگر اس ڈيم کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد سالانہ بيس ملين ٹن کوئلے کو جلانے سے بچا جا سکے گا۔

 


متعلقہ خبریں