دلہے کی نظر کمزور ہونے پر دلہن کا شادی سے انکار


بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک دلہن نے دلہے کی نظر کمزور ہونے پر شادی سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمال پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی دلہن ارچنا کی شادی بنشی گاؤں کے شیوم نامی شخص سے طے پائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بارات آنے کے بعد دلہن اور اس کے رشتہ داروں نے دیکھا کہ دلہا مسلسل چشمہ پہن کر رکھے ہوئے ہے جس پر انہیں اس کی نظر کمزور ہونے کا شک ہوا،

اس دوران دلہن اور اس کے خاندان کے لوگوں نے دلہے سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر عینکوں کے اخبار پڑھ کر دکھائے۔

شادی کی پہلی رات دلہن دلہے کو تھپڑ مار کر فرار

رپورٹ کے مطابق دلہا بغیر چشموں کے اخبار پڑھنے سے قاصر رہا جس پر دلہن نے شادی کرنے سے ہی انکار کر دیا۔

دلہن نے موقف اپنایا کہ دلہے کے گھر والوں کی طرف سے اس کی نظر کمزور ہونے سے متعلق پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کے خاندان والوں نے دلہے سے دیا گیا تمام جہیز واپس کرنے کا مطالبہ کیا جو اس نے ماننے سے صاف انکار کر دیا۔

بعد ازاں جہیز واپس کرنے سے انکار پر دلہن کے رشتہ داروں نے شیوم اور اس کے گھر والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔


متعلقہ خبریں