لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر سڑکیں دھونے کی سزا


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابو ظہبی میں عدالت نے پانچ منچلے نوجوانوں کو لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر چھ ماہ قید۔ 50 ہزار درہم جرمانہ اور تین ماہ تک سڑکیں دھونے کی سزا سنا دی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کی کورٹ نے ٹریفک سے متعلق تین مختلف مقدمات کا فیصلہ سنایا ہے جن میں عرب باشندے ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کی سٹرکوں پر پانچ نوجوان سائلنسر نکال کر گاڑیاں چلا رہے تھے اور ساتھ میں ڈرفٹنگ بھی کر رہے تھے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔

ابوظہبی میں ایک ارب درہم مالیت کی منشیات پکڑی گئی

عدالت نے مقدمے کی کارروائی کے بعد کہا کہ ملزمان نے لاپرواہی سے بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیاں خطرناک طریقے سے چلائی اور لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

اس کے علاوہ ملزمان نے ابوظہبی کی سڑکوں اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ملزمان کو چھ ماہ قید، 50 ہزار درہم جرمانہ اور تین ماہ تک کمیونیٹی سروس کرنا ہو گی۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ سڑکوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ملزمان کی گاڑیوں کو نیلام کیا جائے اور اس سے ملنے والی رقم سے نقصان پورا کیا جائے۔


متعلقہ خبریں