سی ڈی اے، پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت آج ہوگی


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے چار ہزار پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی۔آج سپریم کورٹ آف پاکستان دیگر اہم مقدمات کی سماعت بھی کرے گی۔

عدالت عظمیٰ این جی اوز کی نگرانی کے طریقہ کار سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گی۔ بچوں کے اغوا اور ان کی فروخت کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوگی۔ بھٹہ مزدوروں کے حقوق سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں پاکستان ریلویز میں بے ضابطگیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی۔

عدالت عظمیٰ بلوچستان کے علاقے سے ملنے والی نعشوں کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گی۔ 20 نعشیں گولیوں سے چھلنی ملی تھیں جس پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا ۔

سپریم کورٹ میں ایوی ایشن عملے اور پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق پر ازخود نوٹس کیس کی بھی سماعت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں