دنیا کے مہنگے ترین شہر


دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ترکمانستان کا دارالحکومت اشک آباد تارکین وطن کے لیے مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوبل کنسلٹنسی مرکر نے شہروں سے متعلق اپنے سروے میں درجہ بندی کرنے کے لئے وہاں پر رہائش، آمدورفت کے لیے سواری کی لاگت کھانے اور گھریلو سامان تک 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ دوسرے اور بیروت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

تارکین وطن کے لیے رہائش کے لیے جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو دنیا کا چوتھا مہنگا ترین شہر ہے۔

سویٹزرلینڈ کا شہر زیورخ پانچویں جب کہ چین کے شہر شنگھائی کوچھٹا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

سنگاپور ساتویں، جینیوا آٹھویں اور چین کا دارالحکومت بیجنگ نویں نمبر پر ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا شہر برن دنیا کا دسواں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا۔

جنوبی کوریا کا دارالحکومت دنیا کا گیارواں مہنگا ترین شہر ہے، چین کا شہر شنزن بارہویں ، نیویارک سٹی چودیں اور اسرائیل کا شہر تل ابیب مہنگائی کے لحاظ سے پندرہواں مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ۔


متعلقہ خبریں