آرمی چیف کا دورہ آذربائیجان: صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کا دورہ آذربائیجان: صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

باکو: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذر بائیجان تاریخی اعتبار سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے ہیں جہاں ان کی صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی آذربائیجان کے صدرسے ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، خطےکی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر سے ہونے والی ملاقات میں آذربائیجان کے وزیر دفاع بھی موجود تھے۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، جنرل باجوہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اورآذربائیجان کے تعلقات مشترکہ مذہبی ،ثقافتی اورتاریخی اقدار پرقائم ہیں۔


متعلقہ خبریں