پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز، کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز، کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 26 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

جویریہ خان کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ایک روزہ میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی علیحدہ علیحدہ کپتان نامزد کی گئی ہیں۔

ایک روزہ میچز کی سیریز میں قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔ وہ 2 ایک روزہ میچز اور 4 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

ٹی ٹونٹی سیریز میں سدرہ امین قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ایمن انور، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، کائنات حفیظ، ماہم طارق، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ناہیدہ خان، نجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سیدہ عروب شاہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل6 کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ کیریبئن میں 3 ٹی ٹونٹی اور 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے جائیں گے۔ اس دوران دونوں ممالک کی خواتین اے کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچزپر مشتمل کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یہ تمام 26 کرکٹرز ان تمام 14 میچز کے لیے دستیاب ہوں گی۔ لاہور پہنچنے پر تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اسکواڈ کے ارکان بدھ کو لاہور سے انٹیگا روانہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں