اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور الیکشن کمیشن کے اختیارات پر قدعن لگانے والی حکومت کی انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کو ہر سطح پر چیلینج کریں گے۔
شہباز شریف کی اے پی سی کی تجویز مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری
انہوں نے یہ بات اتوار کے دن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
مسلم لیگ(ن)نے انتخابی اصلاحات کے قانون پر بات چیت کے لئے APCبلانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے اس قانون پر بات کرنے کی اجازت دئیے بغیر جس طرح منظور کرایا،اس سےان کے عزائم کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔آئین/الیکشن کمشن کے اختیارات پر قدغن لگانے والی اس قانون سازی کو ہم ہر سطح پرچیلنج کریں گے!
— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) June 20, 2021
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابی اصلاحات کے قانون پر بات چیت کے لیے APC بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاول اور فضل الرحمان کی انتخابی اصلاحات پر اے پی سی بلانے کی حمایت
انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے اس قانون پر بات کرنے کی اجازت دیے بغیر جس طرح منظور کرایا ہے اس سے اس کے عزائم کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین اور الیکشن کمشن کے اختیارات پر قدغن لگانے والی اس قانون سازی کو ہم ہر سطح پرچیلنج کریں گے۔
نئے ٹیکسز ختم کیے جائیں، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ادویات مفت فراہم کی جائیں:شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اوران سے مجوزہ اے پی سی پر مشاورت کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نے اے پی سی بلانے کی حمایت کی تھی۔