کورونا ویکسین کی قلت: سندھ میں ویکسی نیشن سنٹر بند


کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں کورونا ویکسین کی وقتی قلت ہوگئی ہے۔

کورونا ویکسین کی کمی کے سبب کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے کورونا ویکسی نیشن سنٹر بند رہیں گے۔

کراچی سمیت سندھ میں آج ویکسی نیشن نا کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں بھی 19سنٹر بند کر دیئے گئے ہیں۔

پنجاب میں  کورونا ویکسی نیشن روک دی گئی ہے۔ لاہورکےایکسپوسنٹرمیں آج ویکسی نیشن نہیں ہوگی۔

پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی ویکسی نیشن رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور موبائل ویکسی نیشن سروس وقتی طور پر معطل کر دی گئی۔

معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا ہے ملک میں کورونا ویکسین کی دس لاکھ ڈوزز موجود ہیں۔ آج کورونا ویکسین کی پندرہ لاکھ ڈوزز پہنچ جائیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کے سبب ویکسی نیشن نظام  پر دباؤ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بائیس22 جون تک25 لاکھ ویکسین ڈوزز آئیں گی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ 23اور 30 جون کے درمیان20سے 30 لاکھ  مزید خوراکیں پہنچنے کا امکان ہے۔30 جون تک پاک ویک کی چار لاکھ خوراکیں بھی تیار ہو جائیں گی۔

اسد عمر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 12 سے 18 جون تک 23 لاکھ افراد کو ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ 1 دن میں 3 لاکھ 32 ہزار 877 افراد ویکسینیشن کی گئی۔

یہ کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ویکیسینشین لگائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 دن میں 50 لاکھ ویکیسین پاکستان آجائے گی۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں