رونالڈو کے اقدام سے کوکاکولا کو خسارہ


اسٹار فٹبالر رونالڈو نے  کوکا کولا پر پانی کو ترجیح دے دی۔ انہوں نے ہنگری کے خلاف ایک گروپ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں آتے ہی اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی دو بوتلوں کو اٹھا کر ایک طرف رکھ دیا۔

جس کے بعد انہوں نے پانی کی بوتل اٹھائی اور اسے لہرایا اور پرتگالی زبان میں لفظ ‘ایگوا’ کہا جس کے معنی ہیں ‘پانی’، یعنی بظاہر وہ سافٹ ڈرنک پر پانی کو ترجیح دینے کا اشارہ دے رہے تھے۔

پیر کی صبح کو کوکا کولا کمپنی کے مارکیٹ میں فی حصص قیمت 56.1 ڈالر تھی مگر رونالڈو کی پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد فی حصص قیمت 1.6 فیصد کم ہو کر 55.2 ڈالر تک گر گئی اور کمپنی کی مجموعی مالیت دو سو بیالیس ارب ڈالر سے کم ہو کر دو سو اڑتیس ارب ڈالر ہو گئی۔

کوکاکولا کے ترجمان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو اپنی پسند کے مشروب کے انتخاب کی اجازت ہے اور ہر کسی کی پسند کا ذائقہ اور ضرورت مختلف ہوتی ہے۔ کوکا کولا یورو کپ کی آفیشل سپانسر ہونے کے ساتھ ساتھ رونالڈو کے موجودہ کلب یووینٹس کی سپانسر بھی ہے۔


متعلقہ خبریں