کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکہ، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹورنامنٹ کے اہم موڑ پر بڑا دھچکہ لگا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلسی انجری کے باعث بقیہ میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

فاف ڈو پلسی  پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران محمد حسین کے ساتھ ٹکر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

ٹکر کے بعد ڈوپلسی کچھ دیر کے لیے گراونڈ میں لیٹے رہے اس دوران ٹیم فیزو نے آ کر ان کا معائنہ کیا اور انہیں گراونڈ سے لے کر باہر آ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بعد ازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کی جانب سے بیان میں جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ فاف ڈوپلسی کو اسپتال بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال پہنچنے کے کچھ دیر بعد فاف ڈوپلسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے اپنی صحت سے متعلق پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے دماغی چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے میری یاداشت متاثر ہوئی ہے تاہم اب میں ٹھیک ہوں۔


متعلقہ خبریں