ٹرین حادثے کی معلومات کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم


راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثے کی معلومات فراہم کرنے کیلئے انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک کو سرسید ایکسپریس میں بوکنگ کرانے والوں کی تفصیل فراہم کر دی گئی ہے۔ سرسید ایکسپریس ٹرین راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سکھر: ٹرینوں میں تصادم، 30 سےزائدافراد جاں بحق ،متعددزخمی

انفارمیشن ڈیسک کا کہنا ہے کہ بوکنگ لسٹ میں سے سوار ہونے والوں کی تفصیلات کا پتا لگایا جا رہا ہے۔ حادثے میں شروع کی تین سے چھ بوگیاں متاثر ہوئی ہیں۔

شروع کی بوگیاں فیصل آباد سے ٹرین کا حصہ بنی تھی، ٹرین حادثے میں ذیادہ تر متاثر ہونے والے افراد کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہے۔

سرسید ایکسپریس ٹرین میں راولپنڈی سے سوار ہونے والے مسافروں کی بوگیاں ٹرین کی پچھلی طرف ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرین حادثہ: صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس، تحقیقات کا حکم

سکھرمیں ملت اورسرسید ایکسپریس میں تصادم ہونے سے 30 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ملت ایکسپریس کراچی سےسرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہورسےکراچی جارہی تھی۔

تصادم کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور  پھنسے افراد کونکالنے کا کام جاری ہے۔ جبکہ اسپتالو ں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو روہڑی ، پنوعاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کی معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

فیصل آباد 041-9200488، اے او فیصل آباد0333-4805996

راولپنڈی 051-9270834، کراچی کینٹ عیسیٰ زرداری 0331-2706334

روہڑی (خرم) 0300-3754200،  سکھر 071-5813433، ترجمان ریلوے 071-9310087


متعلقہ خبریں