موسمیاتی تبدیلی: عالمی رہنماؤں کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف

ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، عالمی رہنما

عالمی رہنماؤں نے عالمی حدت سے نمٹنے اور ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد میں عالمی یوم ماحولیات کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے صدر ورلڈ اکنامک فورم بورگ برینڈے نے کہا کہ  دنیاکو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کو سراہتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو سراہنا چاہیے۔ ہمیں اپنی نسلو ں کو بہترین اور پاک صاف ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئےدنیاکومل کرکام کرناہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹربرائے ماحولیاتی پروگرام انگر اینڈرسن نے کہا کہ ہمیں قدرتی ماحول کی حفاظت کرنا ہوگی۔ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے دنیا کومل کرکام کرنا ہوگا۔ دنیا کے تمام ممالک کو قدرتی ماحول کی حفاظت کرنا ہوگی۔

یواین سیکریٹری جنرل نے کہا کہ قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے دنیا کو ہمارے تعاون کی ضرورت ہے۔ محفوظ مستقبل کے لیے ہر ملک کو بہترماحول کے لیے کام کرنا ہوگا۔ عالمی حدت کے خطرات سے دنیا کو بچانا ہوگا۔

ورچوئل تقریب سے خطاب کرے ہوئے چینی سفیر ٹم کرسٹوفرسن نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ بلاشبہ ماحول دوست ہے۔ عالمی برادری قدرتی ماحول کی بحالی کےلیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ماحولیات کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ آنے والی نسلوں کی محفوظ مستقبل کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انسانوں کی بقا کیلئے ہم سب کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ عالمی برادری کو مل کردوست ماحو ل کاوشیں کرنی چاہئیں۔

چینی سفیر ٹم کرسٹوفرسن نے چینی صدر کا پیغام سنایا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان نے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری ماحولیات کیلیے 100 ارب ڈالرز کی فراہمی کو یقینی بنائے، امین اسلم

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر ماحلیات ملک امین اسلم نے کہا کہ المی ماحولیاتی دن کی میزبانی پاکستان کیلئےاعزاز ہے۔ 10 سال میں دنیا نے اپنی سمت تبدیل کرنی ہے۔ ہم نے ماحول سے جنگ نہیں کرنی اسے اپنا شریک بنانا ہے۔

امین اسلم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات بچنے کے لیے 15 نیشنل پارکس بنائے جا رہے ہیں۔ 10 لاکھ ایکڑ پرمحیط جنگلات کو دوبارہ آباد کریں گے۔ ہرسال سیلابی ریلہ پاکستان میں تباہی پھیلا کرچلا جاتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا کہ آج پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے تحت 10 ارب درخت لگائے جائیں گے۔ ہم نے 9 ارب مزید درخت لگانے ہیں۔

وزیرمملکت زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر 10 ممالک میں شامل ہے۔ ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل میں کمی ہورہی ہے۔ فوڈ سکیورٹی کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کیلئے پروگرام لا رہے ہیں۔ عمران خان ووٹ بینک نہیں آنیوالی نسلوں کا سوچتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ رواں سال یوم ماحولیات کا موضوع ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے۔ وزیراعظم کا 10 ارب درختوں کا منصوبہ دنیا بھرمیں پاکستان کی پہچان بن گیا ہے۔ 10 ارب درختوں کے منصوبے کی دنیا بھر میں تعریف کی جارہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں